سلام یہاں آنے کا شکریہ بلاگ پر ابھی کام جاری ہے...

    http://اردو-کالم.php مزید کالمز پڑھنے کیلیئے یہاں کلک کریں۔

 date:13.12.13  

                                                                غریب کا بچہ


ولیمے کے لیے ایک پلاٹ میں بہت خوبصورت سے شامیانے ، ٹینٹ وغیرہ لگاکر کھانا کھلانے کے لیے 
بچا کچھا کھانا اٹھا کر قریب پڑے کوڑے کے ڈرم میں ڈال دیا گیا ، اور پھر میں نے اسی بچے کو دیکھ اہتمام کیا گیا تھا۔ 

انتظامیہ نے پوری کوشش کی تھی کہ محلے کے غریبوں کے بچے کھانا کھانے کے لیے داخل نا ہو سکیں۔ لیکن اس کے باوجود ایک بچہ نجانے کیسے اندر داخل ہوگیا اور کھانےتک پہنچ گیا۔

 اس نے ایک پلیٹ اٹھائی اور چاولوں کی ڈش کی طرف لپکا ۔ ابھی وہ چاول ڈالنے ہیوالا تھا کہ انتظامیہ کا ایک بندہ وہاں پہنچ آیا اور اس کو مار کر باہر نکال دیا اور باقی سب کو غص ہونے لگا کہ یہ بچہ کیسے آ گیا۔

 ادھر ہی ایک طرف امیروں کے بچے کھانا کھا رہے تھے۔ لیکن غریب کا بچہ کھانے کو حسرت سے دیکھتا ہوا باہر چلا گیا۔

 شام کو جب ولیمہ ختم ہوا تو پلیٹوں میں بے شمار کھانا بچا پڑا تھا ۔ اس کے علاوہ بھی ولیمہ کا بہت سا کھانا بچ گیا تھا جس کو شام کے وقت محلے میں اپنے عزیزوں کے گھر تقسیم کر دیا گیا

 لیکن وہ بچہ پھر بھی بھوکا رہاہوگا کچھ دیر بعد  کہ وہ کوڑے میں سے خشک نان اٹھا کر کھا رہا ہے، 

حدیث میں ارشاد ہے کہ: ”عن أبی ھریرة رضی

 الله عنہ قال: قال رسول الله صلی الله علیہ وسلم: شر الطعام طعام الولیمة یدعٰی لھا الأغنیاء 
ویترک الفقراء ․․․․۔“ (مشکوٰة ص:۲۷۸) ترجمہ:…

 ”حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ 
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، بدترین کھانا ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں اغنیاء کی دعوت کی 
جائے اور فقراء کو چھوڑ دیا جائے -

   date:12.12.13                                                                                                   دیوبند

میرے ایک جاننے والے مولوی جو اصلی اور خاندانی دیوبندی ہیں انھیں میری اس بات سے کبھی اتفاق نہی رہا کہ سلسلہ دیوبند اب 
وہابیوں کے قبضے میں چلا گیا ہے۔میرا کہنا تھا کہ دیوبندی اب سعودی ریال کھا کر وہابی بن چکے ہیں۔ بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ 
اہل دیوبند کی اساس چشتیہ، قادریہ ہے اور یہ لوگ اہل تصوف ہیں.کل ان مولوی صاحب نے یہ تسلیم کر ہی لیا کہ سلسلہ دیوبند اب
 
نسلی بنیادوں پر تقسیم ہوچکا ہے انھوں نے بتایا کہ سپاہ صحابہ کی سرپرستی کرکے دیوبندی علماء نے تاریخی غلطی کی ھے بنوری
ٹاون مسجد و مدرسہ مکمل طور پر پٹھانوں کے قبضے میں چلا گیا ہے اور وہاں پر مہاجر طلبہ سے تعاصب برتا جاتا ہے۔ پنجابی اور
سندھی دیوبندی مکمل طور تشدد پسند لوگوں کے قبضے میں ہیں اور مفتی رفیع عثمانی اور تقی عثمانی کا اثر صرف اپنے مدرسوں تک 
محدود ہے۔

  date:11.12.13                                                           

                                                             سلفی

 
اگر سلفی نقطہ نظر سے دیکھا جاۓ گا تو معلوم ہوگا کہ اس وقت دنیا کہ اسی سے نوے فیصد مسلمان یا تو کافر ہیں یا بدعتی ہیں یا مشرک ہیں یاد رہے کہ اس وقت مسلم پاپولیشن دنیا کا پچیس فیصد ہے تقریبا ایک ارب دس یا بیس کروڑ لوگ مسلمز ہیں اور ان میں
 سلفی لوگ تقریبا ایک سے تین فیصد ہے. . .


آخری دور سے متعلق ایک حدیث میں آپ (ص) نے ارشاد فرمایا کہ آخری دور میں مسلمان بہت بڑی تعداد میں پاۓ جائیں گے .اگر اس حدیث کو مد نظر رکھا جاۓ تو آج واقعی مسلمان بڑی تعداد میں پاۓ جاتے ہیں اور آنے والے میں انکی تعداد دگنی ہو گی لیکن اس با اثر ٹولے کی بات کو دیکھا جاۓ تو معلوم ہوگا اس وقت تقریبا دو تین کروڑ مسلمان ہیں باقی تو بس مشرکین و کفار ہے

اس بات کو سوچتے ہوۓ اکثر مجھے سورہ بقرہ کی ایک آیت یاد آجاتی ہے کہ
یہ لوگ فساد پھیلانے والے ہیں مگر کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کر نے والے ہیں.

آیئے ذرا ان کی اصلاح پر نظر ڈالتے ہیں

پاکستان میں پچاس ہزار جانیں اس اصلاح کی نظر ہوگئیں
عراق میں بھی تازہ اصلاحی کاروائیوں میں ایک ہزار شہر ہلاک ہوۓ اور ایک ہزار تین سو زخمی ہوۓ عراق کے یہ اعداد شمار 
صرف نومنبر کے ہیں

دوسروں پر منکرین حدیث کا الزام لگانے والا یہ اصلاحی ٹولا جب کسی سکول کو اڑاتا ہے تو تب یہ کسی حدیث کا منکر نہیں ہوتا اور ہو بھی کیونکر؟ اسلام عربیوں کی زرخرید چیز جو ہوا ان کے پاس تو خدائی سرٹیفکٹ ہوا نا اسلام کے کاپی رائٹس کا.
مجھے عربیوں سے عقیدت ہے کیونکہ میرے نبی عربی تھے

. . . .


میں غلام ہوں تو اللہ کا ہوں اس کے رسول (ص)کا ہوں ناکہ کسی دور حاضر کے بکاؤ شیخ کا یا کسی عبدلوہاب کا. . . . .

free counters